حکومت تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے،بابر محمود

حکومت تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے،بابر محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کیا جانے والا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے فیصلے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں قلت ہے۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ حکومتی سرپرستی میں پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیراتوں رات تیل مہنگا کرکے قوم کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا ہے۔

عمران خان کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -