تحریک انصافماضی کی ناانصافیوں کاازالہ کرے گی،مومنہ وحید

تحریک انصافماضی کی ناانصافیوں کاازالہ کرے گی،مومنہ وحید

  

لاہور (آن لائن)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ماضی میں ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا-نئے مالی سال کے بجٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا-کارکنان میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے -ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی تجاویز قابل قدر ہیں -

انہوں نے کہا کہ ہر شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، پنجاب بدل رہا ہے - پنجاب میں ترقی عوام پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی- عثمان بزدار نے کہا کہ ہر شہری کے مسائل کا ادراک ہے، دل و جان سے ازالہ کرنا چاہتے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے - پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتی ہے-

پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں -پنجاب میں تبدیلی آچکی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -