سمارٹ لاک ڈاؤن،مارکیٹیں بند کرناشدید زیادتی ہے،اکبر بٹ

سمارٹ لاک ڈاؤن،مارکیٹیں بند کرناشدید زیادتی ہے،اکبر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ نے کہا ہے کہ تاجر وں کو اعتماد میں لئے بغیر اندرون لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا اور مارکیٹیں بند کرنا شدید زیادتی ہے،ہم پہلے بھی حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کر رہے تھے،پچھلے تین مہینے تاجر برادری سمیت ہر طبقہ کے فرد نے جس مشکل میں ٹائم گزارا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔

لیکن اس طرح کے فیصلے کرنے سے قبل تاجر تنظیموں کے سربراہوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -