حکومت مزدوروں کے مسائل حل کریگی،حاجی فیاض

حکومت مزدوروں کے مسائل حل کریگی،حاجی فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف گلبرگ ٹاؤن کے صدر حاجی فیاض نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزدوروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی حکومتوں نے براہ راست مزدور طبقے کی مدد کرنے میں دن رات مصروف ہے۔


، انہوں نے کہاکہ مزدور کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، مزدور، کسان پاکستان کی ترقی اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ماضی کی حکومتوں نے مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی فراہم کی ہے اور زراعت کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے،56 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔