پٹرول مافیا جیت گیا اور عوام ہار گئے،حارث عتیق

پٹرول مافیا جیت گیا اور عوام ہار گئے،حارث عتیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر ایگزیکٹو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حارث عتیق نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ دراصل چینی سکینڈل پارٹ ٹو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ اس وقت کیاگیا جب ملک میں قلت ہے، حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیاگیا، چینی کے بعد پٹرول مافیا جیت گیا، اور عوام ہار گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -