چیف ایگزیکٹو اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک کے بھائی خالد ورک کا انتقال

چیف ایگزیکٹو اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک کے بھائی خالد ورک کا انتقال

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت ورک کے بڑے بھائی اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس خالد شہزاد ورک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن کے پی بلاک کی جامع مسجد الرحیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ خالد شہزاد ورک کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور رسم قل آج بعد از نماز ظہر مسجد الرحیم پی بلاک جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ دعا 3بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -