پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کی امیدوں پرپانی پھر گیا، فضل اللہ

    پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کی امیدوں پرپانی پھر گیا، فضل اللہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے خیبرپختونخواکے نائب صدرفضل اللہ دادزئی نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے برعکس ناروااضافے کرکے عوام کو رلانے کاوعدہ پوراکردیاہے چینی چور،آٹاچور،گندم چورکے بعد اب پٹرولیم چورنااہل حکومت کی غلط فیصلوں سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کاکوئی جواز نہیں رکھتی پٹرول سستاکیاگیاتونایاب کردیا اوراب مخصوص طبقہ کو خوش کرنے کیلئے عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود اضافہ کرکے دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان کے ثمرات ظاہرہوناشروع ہوگئے پوراپاکستان اسدعمرکے سابقہ فارمولہ کے تحت پٹرول کی قیمت چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط حکمت عملی کے باعث کورونا تیزی سے پھیل رہاہے حکومت کے پٹرول سستاکرنے کے فیصلے سے مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی اور اب اضافے سے مہنگائی کاطوفان ٓئے گا انہوں نے کہاکہ نام نہاد جمہوری حکومت نے صوبائی اسمبلی کے سامنے تہکال میں عامرکیساتھ تاریخ کابدترین سلوک پر احتجاج مظاہرے پر آنسوگیس اورلاٹھی چارج کرنے کی بجائے مذاکرات کرنے چاہئے تھے کافی نقصان کے بعد عدالتی کمیشن کاقیام بھی ان کی ناکامی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت تمام شعبہ زندگی میں ناکام ہوکر کوروناکی آرمیں اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے اب عوام کانعرہ نیانہیں پراناپاکستان واپس کروہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -