موبائل کمپنیوں کے کمزور انٹرنیٹ سگنلز کیخلاف درخواست دائر

  موبائل کمپنیوں کے کمزور انٹرنیٹ سگنلز کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)کمزور موبائل سنگلز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب دائر اس درخواست میں چیئرمین پی ٹی اے، موبائل فون کمپنیوں ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تمام تعلیمی اداروں نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کا انتظام کررکھا ہے،موبائل فون ٹاورز کے سگنلز کمزور ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کے سگنلز نہیں آتے، انٹرنیٹ سنگلز نہ آنے کی وجہ سے طلباکی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ موبائل کمپنیوں کے سگنلز کمزور ہونے پر پی ٹی اے بھی کارروائی نہیں کر رہا۔ عدالت موبائل کمپنیوں کو سگنلز بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دے، ادرخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پی ٹی اے کو اقدامات نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
کمزور سگنل