سرائے نورنگ،درجنوں مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاریوں نے خودکو قانون کے حوالے کردیا

  سرائے نورنگ،درجنوں مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاریوں نے خودکو قانون کے حوالے ...

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب چار مجرمان اشتہاریوں نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرکے پولیس کے سامنے سرنڈرہوگئے۔ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمندنے ایس ایچ او ڈاڈیوالہ صدرنوازکے ہمراہ میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ڈی پی اولکی مروت عبدالرف بابر قیصرانی کی ہدایت پر وانڈہ اورنگزیب اور عباسہ خٹک کی پہاڑوں سمیت بیرگی حکیم خان میں مطلوب اشتہاری مجرمان  خفیہ ٹھکانوں اور دیگر دیہاتوں میں مبینہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس کے گرد گھیرا مسلسل تنگ رکھا گیاجس کے بعد تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس کو  انتہائی مطلوب چارخطرناک اشتہاری مجرمان نصر محمد عرف نصرو، شیرعلی باز عرف پینا، ہمایون،اور یسین وہاب پولیس کے سامنے سلنڈر ہوکر اپنے اپکو قانون کے حوالے کردئئے چاروں اشتہاری مجرمان پولیس کو قتل،اقدام قتل اورمنشیات فروشی، پولیس کے ساتھ مقابلوں سمیت 16 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور وہ مسلسل اہل علاقہ کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -