کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری کر بناک اذیت میں مبتلا
کراچی (آئی این پی)کراچی میں شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری کربناک اذیت میں مبتلا ، کے الیکٹرک اپنی ہٹ دھرمی پر اب بھی قائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی علاقوں اور تمام صنعتی علاقوں میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریوں نے رات کی شفٹ میں کام کرنا بند کردیا ہے، شفٹ کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے، کے الیکٹرک نے گیس،فرنس آئل کی کمی کا بہانہ کرکے بدترین لوڈشیڈنگ شروع کی ہے۔ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ20گھنٹے تک پہنچ گیا، مستثنیٰ علاقوں میں بھی3سے6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو700میگاواٹ تک اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے، موسم میں بہتری، ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گیس اور فرنس آئل کی کمی کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا، ایس ایس جی سی اور پی ایس او کے الیکٹرک کو اس کی ضرورت کے مطابق سپلائی کررہی ہیں کے الیکٹرک نے رواں ماہ فرنس آئل کی اضافی طلب سے متعلق پی ایس او کو تاخیر سے آگاہ کیا، کے الیکٹرک فرنس آئل کی ڈیمانڈ سے متعلق30دن قبل آگاہ کرنے کی پابند ہے۔ کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار سوئی گیس کمپنی اور پی ایس او کو قرار دے دیا لیکن گیس و فیول فراہم کرنے والے ادارے کہتے ہیں الزام بے بنیاد ہے، کے الیکٹرک کو بلا تعطل اور اضافی گیس و فیول فراہم کررہے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے گی تب جب فیول ملے گا لیکن گیس اور فیول فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق حقیقت کچھ اور ہے اضافی گیس اور فرنس آئل کی بلاتعطل فراہمی کی جارہی ہے۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ