سندھ حکومت قناصرو سسٹم کرپشن کا جواب دے، حلیم عادل شیخ

  سندھ حکومت قناصرو سسٹم کرپشن کا جواب دے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (آئی این پی) صوبائی اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کو اس بار بھی بجٹ میں صرف بیوقوف بنایا گیا۔ حلیم عادل شیخ بولے سندھ حکومت قناصرو سسٹم کرپشن کا جواب دے۔ قناصرو سسٹم نے منظم کرپشن کی ہے سندھ کی تاریخ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ تعلیم تباہ، صحت تباہ اور اب سندھ کی تاریخ کو بھی تباہ کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ صوبائی حکومت پر برس پڑے بولے وزیر اعلیٰ سندھ قناصرو سسٹم کی کرپشن کا جواب دیں۔پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی نے سابق صدر زرداری کو قائد ذلت کا خطاب دے دیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل، رہنما گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس حسنین مرزا سمیت تمام اپوزیشن اراکین نے صوبائی بجٹ 2019-20 کی شدید مخالفت کی۔

حلیم عادل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -