پبی،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 3 نانبائیوں کو جرمانہ
پبی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد ایوب نے نوشہرہ کینٹ بازار اور اسکے قریبی علاقہ جات میں کاروائیاں پرائز چیکینگ ایس او پیز پر عملدرآمد سرکاری وزن سے کم روٹی فروخت کرنے پر 03 دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ایوب نے نوشہرہ کینٹ اور ملحقہ ں ازار میں ہوٹلوں،بیکریوں, جنرل سٹورز اور کباب فروشوں کی دکانوں میں صفائی ستھرائی، سرکاری نرخنامہ اویزاہ نہ کرنا اور معیاد وغیرہ کی چیکینگ کی جبکہ نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کی چیکینگ کرتے ہوے سرکاری وزن سے کم روٹی فروخت کرنے پر 03 دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیااسکے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے ایس او پیز اور ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی معائنہ کیا اس دوران بیشتر دکانوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔ اور کئی کو وارنینگز جاری کئیں۔