پشاور،ہیومن رائٹس اور انٹر فیتھ کا تہکال واقعہ کیخلاف مظاہرہ

  پشاور،ہیومن رائٹس اور انٹر فیتھ کا تہکال واقعہ کیخلاف مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان کے زیر اہتمام عامر تہکالی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کراڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عامر کے ھق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت مرکزی چیئرمن ڈاکٹر شاہد باچا،مولانا حیات اللہ خان اور صوبائی صدر ملک عاصم خان نے کی۔اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ عامر کیساتھ ہونیوالا واقع انسانیت سوزہے جسکی مذمت کرتے ہے اور اس واقع میں ملوث اہلکاروں کو عبرت ناک سزا دینی چاہئے تاکہ ائندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔انہوں نے نے مطالبہ کیا کہ عامر کو انصاف دیا جائے اور واقع مین ملوث اہلکارون کو سخت سزا دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -