تخت بھائی بار کے سالانہ انتخابات،اسلامک لائرز فورم فاتح

تخت بھائی بار کے سالانہ انتخابات،اسلامک لائرز فورم فاتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ،تخت بھائی (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)بار ایسویسی ایشن تخت بھائی کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار جماعت اسلامی کے فرمان علی ایڈوکیٹ صدر اور عوامی نیشنل پارٹی کے آفتاب خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بار ایسوسیشن تخت بھائی کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الا ئنس نے میدان مارلیا۔جبکہ فائنانس سیکرٹری کا عہدہ جسٹس لائیرز فورم نے جیت لیا۔ان کے علاوہ تمام عہدے گرینڈڈیموکریٹک الائنس جیت گئے۔صدارت کے عہدے کے لئے گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار جماعت اسلامی کے فرمان علی ایڈوکیٹ نے 72ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جبکہ ان کے مد مقابل پروفیشنل لائیر ز فورم کے امیدوار پی ٹی آئی کے ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے 44جبکہ پیپلز پارٹی کے نواب علی نے 40ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح سے نائب صدارت کے لئے گرینڈڈیموکریٹک الائنس (جماعت اسلامی)کے مشتاق خان ایڈوکیٹ نے 72ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل پروفیشنل لایئز زکے نوید خان ایڈوکیٹ نے51ووٹ اور شاہ سعو د خان ایڈوکیٹ نے 33ووٹ جنرل سیکر ٹری کے لئے گرینڈڈیموکریٹک الائنس (اے این پی)کے آفتاب احمد خان نے 90ووٹ اور ان کے مدمقابل عدنان خٹک ایڈوکیٹ نے 64ووٹ،لائیبر یرین کے لئے گرینڈڈیموکریٹک الائنس (اے این پی)کے شعیب خان 89ووٹ اور اورنگزیب نے 65ووٹ جبکہ فائنانس سیکرٹری انورسید نے 94ووٹ اور ان کے مد مقابل گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے یا سر خٹک ایڈوکیٹ نے 60ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح سے گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے فرمان علی ایڈوکیٹ صدر،مشتاق احمد خان نائب صدر،آفتاب احمد خان جنرل سیکرٹری،شعیب خان ایڈوکیٹ لائیبریرین اور انور سید فیانانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔جبکہ گرینڈڈیموکریٹک الائنس (اے این پی)کے عاطف خان ایڈوکیٹ پہلے سے بلا مقابلہ جائینٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہے۔الیکشن کمیٹی کے چئیرمین کے فرائض عبدالرشید خان ایڈوکیٹ نے انجام دئیے۔گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے پینل کی کامیابی کا سہرا با ر کے سابق صدر اے این پی کے قمر زمان خان ایڈوکیٹ،ملگری وکیلان کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ،اسلامک لائیرز فورم کے صدر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ اور اسلامک لایئر ز فورم کے رہنماء سینئیر قانون دان سیف اللہ خان ایڈوکیٹ کے سر ہیں۔