عرفان اللہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،سینیٹر مشتاق احمد

  عرفان اللہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،سینیٹر مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ پاکستان) سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں ایک شریف انسان کی قتل اور گولیوں سے چلنی مزید لاشیں اٹھانے نہیں چاہتے سی ٹی ڈی پولیس اجرتی قاتل بن چکے ہیں ایک انسان کی قتل پورے انسانیت کی قتل ہے۔ جرم ثابت کرنا عدالت کا کام ہے سی ٹی ڈی خود عدالت بن چکی ہے عرفان اللہ شہید کے قتل کا جوڈیشل انکوائری کرنے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور خیبر سیاسی اتحاد کا باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شہید عرفان افریدی کے ولد اور ان کے یتیم بچوں سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے خیبر ایجنسی سے آپریشن تھیٹر بنایا ہے جو بے گناہ اور شریف لوگوں کو اٹھا کر ان کے گولیوں سے چلنی لاش برآمد ہوتے ہیں۔سی ٹی ڈی پولیس خود عدالت بن کر فیصلے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس اجرتی قاتل بن چکے ہیں بے گناہ شہریوں کو اٹھا کر چند دن بعد گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ظالم، ڈاکو نہیں ہوتا شفقت اور تحفوظ کیلئے ہوتا ہے عرفان اللہ شہید کے قتل کیلئے جوڈیشل انکوائری کرنے کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور ان کے خاندان کو شہید کا پیکج دیکر انصاف دیا جائے۔