عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا،زمین خان

عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا،زمین خان

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اٖضافہ پر پیپلز پارٹی لوئر دیر کا شدید احتجاج حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیاپیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد زمین خان نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی پی لیٹر 26 روپے اضافہ کرنے کی شدید مزمت کی اور کہا ایک طرف ملک میں کو رونا کی وباء ہے جبکہ دوسرے جانب ایک سازش کے تحت پہلے پٹرول کو غائب کر دیا گیا جس کے حصول کے لئے عوام ٹھو کریں کھانے لگے پٹرول کی عدم دستیا بی کا بحران ٹلا نہیں تھا کہ پٹرول کی قیمتوں مین اچانک ہوشربا اضافہ کیا گیا جوکہ عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے انھوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ عالمی منڈی مین تیل کی قیمتیں کم ہوری ہے جبکہ پا کستان گنگا الٹا بہتی ہے انھوں نے کہا پی ٹی ائی کی حکومت نا کام ہوچکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -