ایبٹ آباد،ہائیکورٹ کے انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال

ایبٹ آباد،ہائیکورٹ کے انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال

  

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ الیکشن امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل،صدر کے لئے تین جنرل سیکرٹری کے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،نائب صدر،فنانس سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری کے امیدوار روں کے علاوہ 8 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں،صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کی پولنگ 4جولائی کو ہوگی،تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ الیکشن 2020/21 کے سالانہ الیکشن کے شیڈول کے مطابق جانچ پڑتال کمیٹی الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کی ہے،صدر کے امیدواروں میں قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ،فواد صالح ایڈووکیٹ،سردار عبدالروف ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہو گا اور اسی طرح سیکرٹری کے بھی تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں اسد علی چوہان ایڈووکیٹ،ناصر ایوب ایڈووکیٹ اور ساجد الرحمن شامل ہیں،بلامقابلہ منتخب ہو نے والے عہدیداروں میں نائب صدر عظمی منور،فنانس سیکرٹری اشفاق احمد خان،ایڈیشنل سیکرٹری کاشف علی خان،لائبریری سیکرٹری عقیل الرحمن جدون شامل ہیں،اسی طرح ایگزیکٹو ممبران میں سید ذوالفقار علی شاہ،نیر خان،فائزہ ملک،سید رضا علی شاہ،توصیف احمد اعوان،راجہ حسرت خان،مبارک شاہ،فیصل رحیم شامل ہیں،صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے لئے پولنگ 4 جولائی کو ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -