مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ،وزیر صحت سندھ

مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ،وزیر صحت سندھ

  

کراچی(آئی این پی) وزیر صحت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیاں منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیاصوبائی وزیر صحت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاون کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔ عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

وزیر صحت سندھ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -