وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گا مزن ہے: فضل حکیم

وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گا مزن ہے: فضل حکیم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کی صوبائی اسمبلی میں دھواں دار تقریر، افسران عوام کے خادم ہیں اور خادم بن کر کام کریں، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں مضبوط ٹیم صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کے نازک حالات کے باوجود ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ وزیر اعلیٰ کی اعلیٰ قیادت اور انکی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے جس میں تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر حصہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ہمارے قائدوزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ایک وژن کے مطابق سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور اپوزیشن کو انکا حق دے رہے ہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا گیا اسلئے اپوزیشن مسائل کی نشاندہی کرے اسکو حل کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ افسران عوام کے خادم ہیں لہٰذا عوام کی عزت انکا فرض ہے کسی کی غریب عوام کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی افسران کو انکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دی جائیگی اسلئے افسران پی ٹی آئی کی حکومت کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور تمام کام میرٹ کی بنیاد پر کریں ورنہ انکے لئے اس صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -