تخت بھائی،بہو کے قتل میں ملوث سسر اور دیور گرفتار
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تخت بھائی سرکل پو لیس نے بہو کے قتل میں ملوث سسر اور دیوروں کو گرفتار کر لیا۔ آلہ قتل، پستول اور مقتولہ کی خون آلود کپڑے برآمد۔ مقتولہ کا شوہر فرار ہونے میں کامیاب۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی نے اپنے آفس میں پو لیس اسٹیشن شیرگڑھ کے تفتیشی انچارج انسپکٹر قیوم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ 2 1جون کو تھانہ شیرگڑھ کے حدود نادر شیر کلے میں فاتح الرحما ن ولد محمد نے اپنی بیوی کے قتل کے شبہ میں اپنے تینوں بیٹو ں گل شیر،نعمت، شہزاد کے ساتھ مل کر اپنی بہو مسماۃ (ک) دختر شا ہ نواز کو گھر کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کو گھر میں غسل دیکر خفیہ جگہ پر چھپا کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہے تھے۔ بعد میں ملزمان نے مقتولہ کی پراسرار گمشدگی کا ڈرامہ رچایا اس دوران مقتولہ کے والد شاہ نواز ولد دلاور خان سکنہ دیر با لانے پو لیس اسٹیشن شیرگڑھ میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ جس پر ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں پو لیس نے نہایت باریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔ انہوں نے شک کی بنیاد پر مقتولہ کے سسر اور اس کے بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ جنہوں نے دوران تفتیش اپنی جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول اورمقتولہ کی خون آلود کپڑے بھی برآمد ہو ئے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل مقتولہ کی ساس اور ملزمان کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تھی کہ واپسی پر شام کے وقت نا معلوم ملزمان نے پراسرار طور پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ جس پر ملزمان کو شدید رنج تھا اور مقتولہ پر اپنی والدہ کی قتل کا شبہ تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے انتہائی کٹھن قدم اٹھاکر اسے قتل کردیا۔ جبکہ مقتولہ کوثر کے شوہر شہزاد وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کی گرفتاری کے لئے پو لیس چھاپے مارر ہی ہے۔ملزمان کو بعد ازاں تخت بھائی کے مقامی عدا لت میں پیش کر کے ڈسٹرکٹ جیل مردان بھیج د یا گیا۔....