نورنگ کی صحافی برادری اونورنگ پولیس کے مابین راضی نامہ ہوگیا

نورنگ کی صحافی برادری اونورنگ پولیس کے مابین راضی نامہ ہوگیا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کی صحافی برادری اونورنگ پولیس کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمنداورایس ایچ او نورنگ دمسازخان نے صحافیوں کوننواتے کے لئے جرگہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے نورنگ بازارمیں احتجاجی مظاہرے میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کوکوریج سے منع کرنے،تشددکرنے اورمقدمہ درج کرنے پرصحافی برادری کی طرف سے احتجاج کااعلان کیاگیاتھاجس پرجماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خان اور اے جی اوسپیشل برانچ لکی مروت جاویدخان نے راضی نامے کے لئے اپنی کوششوں کاآغازکردیاجوباراورثابت ہوئے اورگزشتہ روز حاجی عزیز اللہ خان کی رہائش گاہ واقع نورنگ میں ننواتے کی تقریب منعقدہوئی جس میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولید خان مروت، سبزعلی نوید،لیاقت صیام،جنرل سیکرٹری خلیل حیدر سمیت عمائدین علاقہ اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمنداورایس ایچ او نورنگ دمسازخان نے صحافیوں کوننواتے کے لئے جرگہ کیاجوصحافیوں نے قبول کیاتقریب سے حاجی عزیزاللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے پولیس اور صحافی برادری پرزوردیاکہ اپنے مابین تمام تر اختلافات کو ختم کرکے علاقہ میں امن وامان کوبرقراررکھنے کے لئے یکجاہوجائے انہوں نے کہاکہ میڈیاکے بغیر ادارے اپنی مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں چونکہ میڈیاکی نشاندہی کے بغیرادارے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے،ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدر ولید خان مروت نے کہاہے کہ نورنگ کی صحافی برادری نے ہمیشہ کے لئے علاقے میں امن وامان کوبرقراررکھنے کے لئے بلاتفریق پولیس ساتھ دیاہے انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچاناصحافیوں کی فرض بنتی ہے پولیس صحافیوں کوفرائض کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں،ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمندنے کہاکہ پولیس صحافیوں کے بغیر اپنی مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتی ہے پولیس اورمیڈیالازم و ملزوم ہے صحافیوں کی ناراضگی پران کو بہت دکھ تھا آج ختم ہوگیاتقریب کے اختتام پردونوں فریقین نے حاجی عزیزاللہ خان اور جاوید خان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -