تیمرگرہ،سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا

تیمرگرہ،سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی احیا ء العلوم بلا مبٹ میں غا ئبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزالملک افکاری، جنرل سیکرٹری ارشد زمان، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان، سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، انجمن تاجران تیمر گرہ کے صدر حاجی انو ارلدین، پیپلز پارٹی لوئر دیر کے سیکر ٹری اطلا عات عالم زیب ایڈوکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی لو یر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری نے مرحوم سید منور حسن کی زندگی اور جدو جہد پر تفصیل سے روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک با اصول سیا ست دان تھے جس نے کبھی بھی اصولوں پر سودا با زی نہیں کی اور ہمیشہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے اور وقت کے جابر حکمرانوں کے انکھوں میں انکھیں ڈالے انھوں نے کہا کہ سید منور حسن کی زندگی، تربیت اور ہدا یات کا رکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں انھوں نے کہا کہ سید منور حسن سید ابو اعلیٰ مودودی کی فکر کی عملی تصویر اور نمونہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -