ایبٹ آباد پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کے رکن ہارون تنولی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

ایبٹ آباد پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کے رکن ہارون تنولی کی والدہ محترمہ ...

  

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کے رکن ہارون تنولی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، جن کی نماز جنازہ بچھاہ کلاں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان،رہنما مسلم لیگ ن ذوالفقار جاوید عباسی،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید مسرور کاظمی،صدر ایبٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سید طاہر شاہ، سابق ممبر ضلع کونسل بابو خوشحال،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال،واپڈا ہائیڈرو یونین ہزارہ کے صدر جمیل اختر تنولی،ہزارہ یوتھ کے صدر اسد خان جدون کے علاوہ صحافیوں وکلاء،تاجر رہنماوں عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں شریک تھے،بعد ازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -