نوشہرہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،1جاں بحق،2 زخمی
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ریسکیو نوشہرہ نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پیرپیائی اسٹاپ پر روڈ ٹریفک حادثہ۔حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،محمدعبیداللہ عمر25سال سکنہ پیر پیائی حادثے کے دوران جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو نوشہرہ نے اسپتال پہنچا دیا ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم کو اطلاع ملنے کے بعد موقع پر جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔