سنتھیا رچی کی رحمن ملک کیخلاف ایف آئی آرکی اپیل پرپولیس سے جواب طلب
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی در خواست پر سماعت پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ ہفتہ کو سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز ملک پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں پیش کیا گیا،عبد الرحمن باجوہ ایڈووکیٹ رحمن ملک کی وکالت کرینگے،عدالت نے سنتھیا رچی کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کر لیا، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 9جولائی تک ملتوی کر د ی گئی۔
جواب طلب