شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کیلئے کھول دیا گیا

  شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کیلئے ...

  

شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کے لئے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق آمدروفت بحال ہونے سے کورونالاک ڈاؤن میں پھنسے سینکڑوں مسافر آجاسکیں گے، افغانستان سے آنیوالے کسی مسافر میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں تو پہلے قرنطینہ کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ کورونا لاک ڈاؤن سے خوست اور میران شاہ میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، افغانستان سے آنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کے بعد پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں، مسافروں کی آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار اور دیگر عملہ موجود رہیگا۔واضح رہے کہ غلام خان بارڈر پر تجارت پہلے ہی بحال کردی گئی تھی۔

غلام خان بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -