ایم این اے اسلم خان نے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

  ایم این اے اسلم خان نے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن کراچی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایم پی اے عباس جعفری کی الیکشن مہم میں پیسے خرچ کئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں کئے گئے، ایم پی اے نے چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔
مقدمہ

مزید :

صفحہ آخر -