افغان صوبہ خوست میں گھر پر میزائل گرنے سے 5بچے جاں بحق، 2زخمی

  افغان صوبہ خوست میں گھر پر میزائل گرنے سے 5بچے جاں بحق، 2زخمی

  

کوہاٹ(این این آئی)پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ خوست میں ایک گھر پر میزائل گر کر پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا نے صوبائی ترجمان طالب منگل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام صوبہ خوست کے ضلع دومندہ میں پیش آیا جب مبینہ طور پر طالبان نے رہائشی علاقے پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق بچوں میں چار بچے اور ایک بچی شامل ہے۔ ترجمان طالب منگل کے مطابق دو بچیاں زخمی بھی ہوئی ہیں۔ افغان میڈیا نے مقامی ہسپتال کے سربراہ حبیب شاہ انصاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ادھر افغان حکام کے الزام اور واقعہ پر طالبان کی طرف سے کوئی بیان جاتی نہیں کیا گیا ہے۔

گھرپر میزائل

مزید :

صفحہ آخر -