زرتاج گل کے بیان سے منسوب سوشل میڈیا پر چٹکلے

  زرتاج گل کے بیان سے منسوب سوشل میڈیا پر چٹکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے کوویڈ-19 سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما کی ذرا سی غلطی پر لوگوں نے تخلیقی صلاحتیں دکھانا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی، جبکہ زرتاج گل کے بیان کی روشنی میں نئی نئی تعریفیں سامنے آنے لگیں۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ بخارا میں پیدا ہونے والے آلو کو آلو بخارا کہتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ گاڑیوں سے ڈینٹ نکالنے والے کو ڈینٹسٹ کہتے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک نے لکھا کہ شرٹ پر اگر چائے گرجائے تو اسے ٹی شرٹ کہتے ہیں۔ایک صارف نے تو بائی باس کی تعریف ہی بدل دی اور کہا کہ بائی پاس سرجری کو بائی پاس اس لیے کہتے ہیں کہ کامیاب ہوئی تو پاس ناکام ہوا تو بائے بائے۔ایک صارف نے لکھا کہ زرتاج گل کے مطابق پاکستان نے 92 میں ورلڈکپ جیتا اسی لیے پاکستان کا ڈائلنگ کوڈ 92 ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ این 95 ماسک کا مطلب ہے کہ ماسک 95 ملکوں میں دستیاب ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ اے کے 47 کو اے کے 47 اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی آواز ایک ساتھ سینتالیس ملکوں میں سنی جا سکتی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایف سولہ طیارے میں 16 پوائنٹس جبکہ جے ایف سترہ طیارے میں 17 پوائنٹس ہوتے ہیں اس لیے وہ بہترین ہے۔"کوویڈ-19" سے متعلق زرتاج گل کا بیان اتنا عام ہوا کہ قومی اسمبلی میں کورونا کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف بھی جذباتی ہوگئے، کوویڈ نائنٹین کو نہ جانے کیا کیا کہہ ڈالا۔
چٹکلے

مزید :

صفحہ آخر -