کورونا سے بچاؤ کی ادویات،حفاظتی سامان مہنگا ہونے کیخلاف درخواست دائر

کورونا سے بچاؤ کی ادویات،حفاظتی سامان مہنگا ہونے کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) کرونا وائرس سے بچاؤ کے سینی ٹائزر، ماسک اورادویات کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار شہری کا موقف ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے سینیٹائزر، ماسک اور ادویات مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں، حکومتی ادارے کرونا سے بچاؤ کی اشیاء اور ادویات سستے داموں فروخت کے انتظامات نہیں کررہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء اور ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں،عدالت متعلقہ اداروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء ور ادویات سستے داموں فراہمی کے انتظامات کا حکم دے۔

کورونا سے بچاؤ

مزید :

صفحہ آخر -