پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں قیوم اسلم خان نے آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیااور اس بابت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کوبھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے جو حکومت پوری نہیں کر رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے جبکہ عبوری داد رسی کے طور پرعدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

پٹرولیم قیمتیں

مزید :

صفحہ آخر -