بی آئی ایس کا نام تبدیل کرنے کیخلاف عدالت میں متفرق درخواست دائر

  بی آئی ایس کا نام تبدیل کرنے کیخلاف عدالت میں متفرق درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی گئی ہے، یہ درخواست عمر حیات نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ خاور محمود کھٹانہ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2019 میں پہلی درخواست ہائیکورٹ میں دی گئی تھی، دعدالت میں وفاقی حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، حکومتی یقین دہانی ہر جسٹس امیر بھٹی نے درخواست نمٹا دی تھی، درخواست گزارکا موقف ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی منظوری پارلیمنٹ سے لی گئی، ایکٹ میں ترمیم کاواحد پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے، لیکن انتظامی طور پر اس کا نام بدل کر احساس پروگرام رکھ دیا گیا، حکومت کے اس اقدام کو کالعدم کیا جائے، یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متفرق درخواست

مزید :

صفحہ آخر -