لگ رہا ہے جیسے حکومت آٹا،چینی،آئل اور بجلی مافیا چلارہا ہے، قمر زمان کائرہ

  لگ رہا ہے جیسے حکومت آٹا،چینی،آئل اور بجلی مافیا چلارہا ہے، قمر زمان کائرہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پٹرول مہنگا کرکے غریبوں پر مہنگائی کا نیا بم پھوڑ دیا ہے۔حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو پھر مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا تھا۔پہلے مصنوئی قلت سے عوام کو تنگ کروایا گیا تا کہ پٹرول دوبارہ مہنگا کیا جا سکے۔لگ رہا ہے جیسے آٹا،چینی،آئل اور بجلی مافیاز ملکر یہ حکومت چلارہے ہیں۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ یکمشت 25 روپے اضافہ سے آئل مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو پھر مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا۔مافیاز کو لگام دینے کا اعلان کرنے والوں کو ہر مافیا کے سامنے جھکنا پڑا۔تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے کے سب دعوے ہوا میں اْڑگئے۔غریب آدمی کی زندگی سہل ہونے کے بجائے دن بہ دن اور کٹھن ہوتی جا رہی ہے۔ملک اناڑی کپتان اور ناہل ٹیم کی مزید تباہ کاریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ حکومت عوام کی سہولت کے لیئے جلد مثبت اقدام لے ورنہ اسے گھرجانا ہوگا۔

قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -