بھارتی جارحیت علاقائی امن و استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے:وائس ایڈمرل آصف خالق

بھارتی جارحیت علاقائی امن و استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے:وائس ایڈمرل آصف خالق

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈ شپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل آصف خالق نے پریڈ سے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ

مزید :

صفحہ آخر -