فیصل آباد،پشاور سمیت کئی شہروں میں منور حسن کی غائبانہ نماز جنارہ ادا

فیصل آباد،پشاور سمیت کئی شہروں میں منور حسن کی غائبانہ نماز جنارہ ادا

  

فیصل آباد (آئی این پی)سا بق امیر جماعت اسلامی کی فیصل آباد میں غائبانہ نماز جنازہ تفصیل کے مطا بق سا بق مرکزی امیر جماعت اسلامی سید منور حسن جو طویل علالت کے بعد جہان فانی سے رحلت کر گئے تھے گز شتہ روز فیصل آباد میں ان کی غائبا نہ نمازجنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ارکان جماعت اسلامی کی کثیر تعداد او ر مختلف مذہبی سیاسی رہنما ؤں کی شرکت سابق امیر جماعت اسلامی کی جماعت کے لیے خدمات کو سرا ہا گیا مر حوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا ئیں کی گئیں۔ ادھر جڑانوالہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق المرکز اسلامی خضری مسجد کینال روڈ جڑانوالہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سابق امیر سید منور حسین کی دینی سیاسی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسین کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہو گا ان کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا و یاد رکھا جائے گا۔ادھر شکارپور میں سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے شکارپور کے پانچ مقامات پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس سلسلے میں شکارپور کے ہزاریدر چوک، جندودیرو، آرائیں گوٹھ، دڑی جعفری، گاؤں عظیم سہندڑو میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالسمیع بھٹی، صبغت اللہ بروہی، علی اصغر پہوڑ، عبدالحفیظ بھٹو، عبدالرحمٰن منگریو، طارق سہندڑو، عبدالفتاح سہندڑو، خلیل احمد کاکیپوٹو، ابراہیم بروہی سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم سید منور حسن کے بلند درجات کی دعاکی، اس موقعے پر جماعت اسلامی شکارپور کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سید منور حسن کی دینی اور جماعتی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔دریں اثناء سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ جناح پار ک پشاو رمیں ادا کی گئی۔ ممتاز عالم دین مولانا رحمت جلیل نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ہفتے کو نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان، سابق ممبر قومی اسمبلی شبیر احمد خان، نائب امیر وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان، سابق نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، صوبائی صدر جے آئی یوتھ صدیق الرحمن پراچہ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور قاری احمد سعید سمیت صوبائی و ضلعی قائدین اور پشاور کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعدسنیٹر مشتاق احمد خان، شبیر احمد خان اور دیگر قائدین نے سید منورحسن کی دینی وسیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اوران کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

غائبانہ نماز جنازہ

مزید :

صفحہ اول -