وزیر اعظم نے بی این پی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی

  وزیر اعظم نے بی این پی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)سے کیے جانے والے معاہدے کے6 نکاتی ایجنڈے پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے حوالے بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی کہ جب وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے 6 نکاتی ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کو 6 فیصد سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ دینے کی ہدایت کی۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں اورمحکموں کو اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے6 فیصد کوٹے پرعمل نہ ہونے پرگہری تشویش کااظہار کیا، عمران خان کی ہدایت پر اب بلوچستان کے لیے 6 فیصد کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو 30 دن میں خالی اسامیوں کا ریکارڈجمع کرانے کی ہدایت کی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو 6 فیصد کوٹے پر ملازمتیں دی جائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران حکومت کے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم حکومت سے اتحاد ضرور ختم کررہے ہیں مگر صوبے کی بہتری کے لیے جمہوری حکومت کا ساتھ دیں گے۔واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد بی این پی مینگل نے اتحادی بننے کے لیے چند شرائط رکھی تھیں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اراکین اسمبلی اور اتحادیو ں کے تحفظات دور کرنے کے لئے آج عشائیے پر مدعو کر لیا۔ عشائیے میں بجٹ منظوری سمیت اتحادیو ں کے گلے شکوے اورملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ا ٓج (اتوار) کی شام حکومتی اور اتحادیوں کے اراکین اسمبلی کو عشائیے پر لیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ں۔عشائیہ میں بجٹ کی منظوری سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی عشائیے میں حکومتی اور اتحادیو ں کے تحفظات وزیراعظم عمران خا ن خود سنیں گے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائیں گے اراکان اسمبلی کے اعزاز امیں عشائیہ وزیراعظم ہاؤس میں دیا جا ئے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید طبعیت ناساز ہو نے کے باعث عشائیے میں شرکت نہیں کرینگے۔ وزیراعظم عمران خانے گوادر سے آزادرکن قومی اسمبلی او ر حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی کو بھی آج ملاقات کے لئے بلا لیا۔ جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، این ایف سی ایواردکمیشن سمیت دیگر اہم امورپر گفتگو کا مکان ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ دونو ں کے درمیان ملاقات آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ واضح رہے کہ اسلم بھوتانی اس سے پہلے صدر مملکت کی جانب سے جاوید جبار کو این ایف سی ایوارڈ کمیشن کے لئے بلوچستان سے بطور ممبر نامز دکرنے کے معاملے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں اور ہائیکورٹ نے کمیشن کے ممبران کی تقرری کے طریقہ کا ر کو کالعدم قرا ردیدیاتھا۔
وزیر اعظم ہدایت

مزید :

صفحہ اول -