پاکستان،امریکہ کو پرامن افغانستان کی ضرورت، اسامہ غیرضروری ایشو، ایلس ویلز

پاکستان،امریکہ کو پرامن افغانستان کی ضرورت، اسامہ غیرضروری ایشو، ایلس ویلز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے کے حوالے سے رد عمل میں کہا کہ حالیہ بیان بازی نے سارے پرانے سوالات کو دوبارہ نکال دیا ہے، دنیا کے نمبر ون دہشت گرد اسامہ بن لادن کیسے اور کیوں سکون سے رہ رہا تھا، پاکستان کو اس بحث کی ضرورت نہیں۔ ہفتہ کو اپنے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں ایلس ویلز نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے متعلق حالیہ بیان بازی نے سارے پرانے سوالات کو دوبارہ نکال دیا ہے۔ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے نمبر ون دہشت گرد اسامہ بن لادن کیسے اور کیوں پاکستان کی فوجی چھانی تلے سکون سے رہ رہا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بحث کی ضرورت نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ایلس ویلز نے مزید کہا اس بحث کے بجائے پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے۔
ایلس ویلز

مزید :

صفحہ اول -