پاکستان برطانیہ کورونا وباء کا ملکر مقابلہ کررہے ہیں، ہائی کمشنرتھامس ڈریو کا ٹویٹ

پاکستان برطانیہ کورونا وباء کا ملکر مقابلہ کررہے ہیں، ہائی کمشنرتھامس ڈریو ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہاہے کہ پاکستان اور برطانیہ کورونا وبا کا مل کر مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ نے مل کر کورونا وائرس کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بنایایا،مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں۔ ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹویٹس میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہناتھا کہ پاکستان اور برطانیہ نے مل کر کورونا وائرس کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بنایا، پاکستان اور برطانیہ کورونا وبا کا مل کر مقابلہ کررہے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر معاون خصوصی معید یوسف،زلفی بخاری اور دفتر خارجہ کے بھی معترف نکلے اور کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کیدوران سفر کو دونوں ممالک کے حکام نے انتھک محنت سے محفوظ بنایا۔ جبکہ معاون خصوصی معید یوسف نے برطانوی ہائی کمشنر کی تعریف کا ٹوئیٹر پر شکریہ ادا کیااور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے مدد جاری رکھیں گے۔

تھامس ڈریو

مزید :

صفحہ اول -