حکومت کا عازمین حج کو واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عازمین حج کو واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے حج 2020 کے لیے تمام درخواست گزاروں کے حج واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال کورونا وائرس سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے شیڈول بنکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیں گی اور تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کے لیے گروپ ارکان کے تمام دستاویزات ساتھ لائیں۔انھوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلی فون نمبر 9208465-051پر اکاؤنٹ آفیسر ریفنڈ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -