صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں 18اگست کو عام انتخابات کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں 18اگست کو عام انتخابات کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی منظوری دیدی ہے۔انتخابات 18اگست 2020ء کو منعقد ہونگے۔یادرہے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد24جون2020ء کو تحلیل ہوگئی تھی اور آئین کے تحت قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات اس تاریخ سے 60روز کے اندر اندر ہونا ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان 24حلقوں میں انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔
الیکشن منظوری

مزید :

صفحہ اول -