جعلی ڈگریاں اور لائسنس،غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین گراؤنڈ کر دیئے

جعلی ڈگریاں اور لائسنس،غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیرملکی ایئرلائنزنے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنزکی جانب سے کارروائیاں وزارتِ ہوابازی کی جاری فہرست کو بنیاد بناکرکی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کویت ایئرویزنے 7 پاکستانی پائلٹس اور56 انجینئرزکو گراؤنڈ کردیا، قطر، اومان اور ویتنام ایئرمیں موجود پاکستانی پائلٹس، انجینئرزاور گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف کی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں۔ فہرست میں موجود ناموں کوپاکستانی اتھارٹیزکی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طورپرگراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنسزکے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اوربین الاقوامی ایوی ایشن اتھارٹیزکو خطوط ارسال کردئیے ہیں جن میں مشتبہ پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔ایوی ایشن فہرستوں کے مطابق پی آئی اے، سرین اورایئربلو کے اوسطاً ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کی جاری فہرست میں متعدد غلطیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے کے 141 کی فہرست میں ڈیڑھ سال قبل معطل کئے گئے 17 ہواباز بھی شامل ہیں۔ فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل جو مستند لائسنسز کے حامل ہیں۔ تمام تر تفصیلات کی دستیابی کے باوجود متعدد پائلٹس کا پرسنل نمبر ہی موجود نہیں۔دوسری جانب وزارت ہوا بازی نے 262 مشتبہ اور جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں آئے روز پی آئی اے کو ہڑتال کی دھمکیاں دینے والے پالپا کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس کے حامل 141 پائلٹس گراونڈ کر دیئے ہیں۔تمام ائیر لائن کے اوسطا ایک تہائی ہوا باز مشتبہ لائسنس کے حامل نکلے، جن میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیر کے 10 پائلٹس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوا بازی کو مطلع کر دیا۔ فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیدار اور ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے جو خود جعلی لائسنس کے باوجود اپنے ادارے کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ پی آئی اے کی ڈیڑھ سال قبل انکوائری میں سامنے آنے والے 17 پائلٹس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ادھر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کچھ لابیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکہ کا آپریشن بند کروانے کیلئے سرگرم ہیں جس کے لئے سی ای او پی آئی اے نے امریکی سفیر پال جونز سمیت تمام سفیروں کو خط لکھ کر پی آئی اے کے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

پائلٹس گراؤنڈ

مزید :

صفحہ اول -