حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 47ڈیزل پر 51روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے

حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 47ڈیزل پر 51روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول پر 47روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی اور 14 روپے 55 پیسے جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے جب کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 74 پیسے جی ایس ٹی اور 6 روپے 20 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
پٹرول ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -