پٹرول کیساتھ ہی قیمتوں کو ”اڑن گیئر“لگ گیا،اشیاء خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی

پٹرول کیساتھ ہی قیمتوں کو ”اڑن گیئر“لگ گیا،اشیاء خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ا شیاء خوردونوش اور گوشت کی قیمتوں کو آگ لگ گئی،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں،چکی اور فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا،خوردنی آئل، گھی، مصالحہ جات،چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا،ایک دن میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ سے دس روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، بڑا گوشت ساڑھے چھ سو روپے کلو ہوگیا جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت 1300 روپے فی کلو گرام ہو گی۔مرغی کے گوشت کی قیمت 248سے بڑھ کر 257 روپے فی کلو ہو گئی۔ دوسری جانب پھل اور سبزی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔سرکاری نرخوں میں 8سبزیوں اور 3پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔ دوسری طرف دکاندار پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ہیں۔دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی راتوں رات دو سے تین روپے اور بعض علاقوں میں پانچ روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس صورتحال پر شہریوں نے کہا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے یہ ملک اور شہر لا وارثوں کا شہر بن گیا ہے روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ سامنے آگیا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے جیسے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ادھر یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاخوردونوش جن پر حکومت نے سبسڈی د ہے رکھی ہے ان میں سے20 فیصد سے زائد چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جبکہ 50 فیصد سے زائد زائد اشیاء خوردونوش ان سٹورز پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔
اشیاء مہنگی

مزید :

صفحہ اول -