لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے حکومت کا رولز میں ترامیم کا فیصلہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے حکومت کا رولز میں ...

  

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذ کیا جا چکا ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت ایل ڈی اے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لارڈ میئر کے ماتحت ہو گا، اس مقصد کیلئے ایل ڈی اے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ایل ڈی اے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی، ایل ڈی اے کا اختیار ڈویژن سے ختم کرکے صرف لاہور تک محدود کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اختیارات کے حوالے سے دو تجاویز تیار کی گئی ہیں، لارڈ میئر کے ماتحت ہونے کی صورت میں صرف دو اختیارات دیئے جائیں گے، ایل ڈی اے صرف شہر کی ماسٹر پلاننگ اور ہاسنگ سوسائٹیز بنانے کا مجاز ہوگا،کمرشلائزیشن، نقشہ فیس صولی سمیت دیگر تمام اختیارات واپس لے لئے جائیں گے، لیکن ایل ڈی اے نے ایم سی ایل کی ماتحتی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اختیارات

مزید :

صفحہ اول -