اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل

  اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا،اسپیشل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہو گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی اہمیت کے پیش نظر اسپیشل بنچ کی سفارش کی تھی،مسلم لیگ ن کے رہ نما انجینئر خرم دستگیر خان نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے وزارت خزانہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ اول -