ایس او پیز کے تحت دو شفٹوں میں کام کی اجازت دی جائے:پریگما

ایس او پیز کے تحت دو شفٹوں میں کام کی اجازت دی جائے:پریگما

  

اسلام آباد (سی پی پی) بر آمدی صنعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طے شدہ ضابطہ کار (ایس اوپیز) پر عملدر آمد کے تحت دو شفٹوں میں کام کی اجازت دی جائے۔ پاکستان ریڈی گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے ریجنل چیئرمین سہیل شیخ اور چیف کو آرڈینیٹر اعجاز کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کام کرنے والی ٹیکسٹائل کی بر آمدی صنعت کو لاک ڈاؤن کی پابندی میں رعایت دے کر ہفتہ کے روز بھی کام کی اجازت دی جائے اور اس کے علاوہ ایس اوپیز کے تحت دو شفتوں میں کام کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں شفٹوں میں سماجی فاصلہ سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جس سے مشکل کی اس گھڑی میں صنعتی کارکنوں کو لے آ ف سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -