یو ایم ٹی کو کوالٹی میٹرزکی رکنیت کا اعزاز حاصل
لاہور (پ ر) کوویڈ 19- کی وبائی امراض کی صورتحال کے دوران یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے کوالٹی میٹرز QM USA) (کے ساتھ اشتراک کرکے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیاہے۔ آن لائن و ڈیجیٹل تعلیم اور سیکھنے کے ماحول میں QM ایک بین الاقوامی نامور لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بین الاقوامی رکنیت حاصل کرنے والی یو ایم ٹی پاکستان کی پہلی یو نیورسٹی ہے۔ ْکوالٹی میٹر کے ممبر ہونے کے ناطے یو ایم ٹی ان 1200 سے زائد آرگنائزیشنز کا حصہ بن چکی ہے جو سیکھنے کے عمل اور سیکھنے والوں کو سر فہرست رکھتے ہیں۔ کوالٹی میٹرز QM USA) (نامور عالمی تنظیم ہے جو آن لائن اور دوسرے پڑھائی کے عمل کیلیئے بین الاقوامی طرزکا معیاری نظام مہیا کرتی ہے۔ کوالٹی میٹرز QM USA) (کی رکنیت سے یو ایم ٹی کو معیاری آن لائن کورسسز کو ڈیزائن اور تیار کرنے کیلیئے تحقیقی تعاون مہیا کریگا۔اس کے ساتھ ساتھ QM کے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع، اساتذہ کو کلیدی آن لائن ڈیزائن میں بہتری اور مضبوطی کی مہارت کو بہتر بنانے کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کامیابی کے اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی و فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی اور اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر ڈائریکٹر ایکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپروومنٹ سیل، ڈائریکٹر یو ایم ٹی کنیکٹڈ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ یہ سنگ میل پاکستان میں موجودہ ڈیجیٹل دور میں آن لائن معیاری تعلیم میں نئے اور جدید رجحانات کا تعین کریگا۔صدر یو ایم ٹی نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور اس کے فروغ کیلیئے یو ایم ٹی گہری پرواہ کرتی رہی ہے کیونکہ یہ ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کوویڈ 19- کی وبائی امراض کی وجہ سے پوری دنیا کی یو نیورسٹیا ں آن لائن لرننگ کے طریقوں میں منتقل ہو چکی ہیں؛لہذا ہم عالمی سطح کے آن لائن تعلیم کے معیارکو پورا کرکے اس کو بہتر سے بہترین بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔