کاشتکاروں کو ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے ماہ جولائی کے دوران ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے اور قطاروں کافاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اور ماش کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ماش 97، ماش عروج 2011، چکوال ماش کاشت کریں جن کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروتر حالت میں کریں اورقطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں۔انہوں نے بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :

کامرس -