شوکت خانم ہسپتال نے آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کر دی

شوکت خانم ہسپتال نے آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کر دی

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب ہر سال کی طرح اس سال بھی آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قربانی کرنے کے خواہش مند افراداس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے آسان اور با کفایت قربانی کر سکتے ہیں۔ آن لائن قربانی کی بکنگ شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹ www.shaukatkhanum.org.pk یا ملک بھر میں موجود شوکت خانم لیبارٹری کلیکشن سنٹرز یا ریجنل دفاتر میں کروائی جا سکتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کو دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ہر سال ہزارو ں افراد بھرپور اعتماد سے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ہسپتا ل کی جانب سے قربانی کے لیے صحت مند جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور قربانی کی ادائیگی جدید ترین اور حفضان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا مضبحہ خانوں میں کی جاتی ہے۔ اس بات کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جاتا ہے کہ قربانی کے جانور کو مقرر کردہ شرعی طریقہ کار کے عین مطابق ذبح کیا جائے اور یہ عمل مشرق اور مغرب میں قربانی کے اوقات کے اندر مکمل ہو۔ قربانی کی بعد جانوروں کا گوشت حفظان صحت اصولوں کے مطابق پیک کر کے ملک کے مختلف شہروں میں غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتاہے اور جانوروں کی کھالوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مستحق کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ شوکت خانم ہسپتال واحد کینسر ہسپتال ہے جہاں گزشتہ 25سالوں سے 75سے 80فیصد مستحق مریضوں کینسر کے علاج کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -