اب مہنگائی کا وہ سونامی آئے گا جو تھمنے کا نام نہیں لے گا، فضل الرحمن
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم کی قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر اضافہ کر کے مہنگائی کا سونامی بہادیا ہے اور مہنگائی کا ا ب وہ سیلاب آرہا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے گا۔ پارٹی رہنماء وں مولانا محمد امجد خان،حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر تے ہوئے مولا نا فضل الرحمن نے کہاکہ چند دن قبل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔مافیا کو لگام ڈالنے کے دعوے کرنے والے خود مافیا بن گے ہیں۔ کرونا وائرس اورلاک ڈاون سے پریشان قوم کی پریشانیوں میں مزید بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جسے عوام برداشت نہیں کرے گی۔ جے یو آئی عوام دشمن اقدام کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی مافیاکے بعد پٹرولیم مافیا کو غریب عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے نام نہاد حکومت قوم کے ساتھ گناؤناکھیل کھیلا ہے۔ نام نہاد کی حکومت کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ظلم کی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت نے عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پٹرول بم پھینک دیا ہے جو حکمرانوں کی غریب دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نام نہاد حکومت تیل قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے عملی طور پر اقدامات کرے۔
فضل الرحمن